9 فروری 2016 - 13:24
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے کربلا میں صفائی کرنے کے لیے خود ہی جاڑو اٹھا لی+ تصاویر

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے چند روز قبل کہا تھا کہ روضہ مقدس امام حسین و حضرت عباس علیہما السلام کی مینیجمنٹ کو شہر کی نظافت کے منصوبے میں حصہ لیتے ہوئے شہر کی صفائی کے منصوبے کا آغاز حرم کے پاس سے کرنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر کربلا میں نظافت اور صفائی کے منصوبے کو اجرا کرنے اور حرم کے اطرف میں لگے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانے کی غرض سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور نماز جمعہ کے خطیب شیخ عبد المھدی کربلائی نے آج خود ہی جاڑو اٹھا لی جس کے بعد گورنر اور بلدیہ بھی جاڑو اٹھانے پر مجبور ہو گئے۔
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے چند روز قبل کہا تھا کہ روضہ مقدس امام حسین و حضرت عباس علیہما السلام کی مینیجمنٹ کو شہر کی نظافت کے منصوبے میں حصہ لیتے ہوئے شہر کی صفائی کے منصوبے کا آغاز حرم کے پاس سے کرنا چاہیے۔
انہوں نے یاددہانی کرواتے ہوئے کہا کہ زیارتوں کے عہدہ داروں کو شہر کی نظافت میں اپنے تمام امکانات کا استعمال کرتے ہوئے حرم کے اطراف میں لگے ہوئے کوڑے کے ڈھیروں کو صاف کروانا چاہیے۔
کربلا کی بدلیہ کا دعویٰ ہے کہ نظافت کرنے والے ملازموں کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے شہر میں نظافت کا نظام درھم برہم ہو رہا ہے لیکن آستانہ حرم کے عہدہ داروں نے اس بہانے کو قبول نہ کرتے ہوئے کوڑے کے ڈھیروں کو پاک کرنے لیے آج خود ہی جاڑو اٹھا لے۔